لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور یوتھ فیسٹیول کے لوگو کی مختلف تعلیمی اداروں میں نمائش جاری ہے۔ لوگو ٹور کے تیسرے روز فلوٹ کے این سی اے اور کریسنٹ ماڈل سکول پہنچنے پر طلباء و طالبات کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ان تعلیمی اداروں میں یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے آگاہی سیمینار بھی منعقد کیا گیا جس میں طلباءنے جوش و خروش سے شرکت کی۔
طلباءنے سیمینار میں یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے مختلف سوالات بھی پوچھے اور فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے نہ صرف اپنی آراءدیں بلکہ مفید مشوروں کے علاوہ خود بھی فیسٹیول کا حصہ بننے کے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔ طلباءنے فلوٹ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔