دکی میں مزدوروں کے قتل کے واقعہ پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمت،دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم

Live Updates

جمعہ 11 اکتوبر 2024 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2024ء) وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں مزدوروں کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ،دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ایک ایک بے گناہ کے قتل کا حساب لیں گے، یہ لہو رائیگاں نہیں جائے گا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے غریب مزدوروں کو نشانہ بنا کر ظلم کی انتہا کی ،دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے دھرتی کو ان کے وجود سے پاک کریں گے ۔

Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner