شنگھائی (یواین پی) اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اورایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور جمہوریہ چیک کے ٹینس کھلاڑی ٹوماس مخاچ اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے جبکہ سپین کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔اٹلی کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر نے کوارٹر فائنل میچ میں روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف کو ہرا کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ٹاپ سیڈڈ جینک سنرنے ڈینیئل مدویدیف کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6سے ہرا کر ٹاپ 4 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔کوارٹر فائنل راؤنڈ کے ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹینس کھلاڑی ٹوماس مخاچ نے سپین کے کارلوس الکاراز کوہرایا۔
ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7)اور 5-7 سے شکست دی اور سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔