دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے دو شہربھی شامل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے دو شہر بھی شامل ہیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ایئر کوالٹی انڈیکس کے حوالے سے بتایا کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے جبکہ دونوں شہروں کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت پایا گیا ہے۔
آج لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 229 ریکارڈ کیا گیا اور کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 181 ریکارڈ کیا گیا۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں عراق کے دارالحکومت بغداد کا دوسرا نمبر ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 200 ریکارڈ کیا گیا۔
خیال رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس 151 سے 200 کے درمیان ہو تو اسے مضر اور 201 سے 300 انڈیکس کو انتہائی مضر قرار دیا جاتا ہے جبکہ 301 سے اوپر ایئر کوالٹی انڈیکس خظرناک آلودگی تصور کی جاتی ہے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - تعلیم اور صحت Header Banner