جمہوریت کی بحالی کیلئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ضروری ہے‘ میڈیا سے گفتگو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2024ء) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حامد خان جیسے لوگ پی ٹی آئی کو برباد کر رہے ہیں،حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی ضروری ہے۔لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ آصف نے غیر مناسب بیان دیا، آپریشن عزم استحکام شروع ہونے سے پہلے متنازع ہو گیا ہے، آپریشن پر ہر کوئی اپنی بات کر رہا ہے، اپوزیشن کو اعتماد میں لئے بغیر کچھ نہیں کر سکتے۔
آپریشن عزم استحکام سے متعلق تازہ ترین معلومات
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک کے اتحاد کی علامت ہے، ان کی رہائی سے صحیح جمہوریت بحال ہو گی، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے قربانیاں دے کر مثال قائم کی۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حامد خان ٹائپ لوگ چوہے ہیں جو پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جب تک ان سے جان نہیں چھوڑائی جاتی، اپوزیشن کا کردار ادا نہیں ہو سکتا، چوہے چاہتے ہیں ان کی قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئیں مگر جو آج مقدمات کا سامنا کر رہے یہی اصل پی ٹی آئی والے ہیں۔۔انہوں نے مزید کہا کہ ججز کے تبادلے اور عمر کا قانون حکومت لانا چاہ رہی ہے،اس قانون سے عدلیہ تباہ ہو جائے گئی۔متعلقہ عنوان :