کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت میں1600 روپے فی تولے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1600 روپے کے اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 275500 روپے ہوگئی ہے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1372روپے کے اضافے سے 236197روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 16ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2656ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔