اسلام آباد کی بڑی یونیورسٹی کے باہر منشیات سپلائی کرنیوالی خاتون گرفتار

ہفتہ 12 اکتوبر 2024 15:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عملے نے اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 24 گھنٹوں کے دوران خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں 44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 3.445 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبائ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد کی ایک بڑی یونیورسٹی کے قریب خاتون منشیات فروش سے 1 کلو گرام ہیروئن اور 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔انہوں نے کہا ہے کہ ملتان میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 495 گرام آئس جبکہ ڈیرہ غازی خان کے قریب 2 کارروائیوں میں 2 ملزمان سے 1200 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔ترجمان اے این ایف کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner