فیصل آباد میں سیمنٹ سے لوڈ ٹرک کے اوپر بیٹھا شخص جمپ لگنے کی وجہ سے نیچے گر کر جاں بحق

ہفتہ 12 اکتوبر 2024 15:42

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2024ء) فیصل آباد میں سیمنٹ سے لوڈ ٹرک کے اوپر بیٹھا شخص جمپ لگنے کی وجہ سے نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آبادکے ستارہ کالونی رسالہ روڈ پر ٹریفک حادثہ کی کال موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

موقع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ٹرک کے اوپر سیمنٹ لوڈ تھا اور سیمنٹ کے اوپر بیٹھا آدمی جمپ لگنے کی وجہ سے نیچے گرا۔ٹائر کے نیچے آنے سے 42 سالہ محمد اکرم ولد جعفر حسین سکنہ چک نمبر 580 جی-بی موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پولیس اسٹیشن سمن آباد کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner