پٹرول وہیکلزملکی درآمدات پر بڑا بوجھ ہیں ، حکومت نیو انرجی وہیکل پر کام کر رہی ہے ،اگلے ماہ تک پالیسی کا اعلان کر دیں گے ،رانا تنویر حسین

ہفتہ 12 اکتوبر 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2024ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں آنے والا وقت بہت اچھا ہے ، الیکٹرک وہیکلز کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے ،حکومت نیو انرجی وہیکل پر کام کر رہی ہے ،اگلے ماہ تک پالیسی کا اعلان کر دیں گے ،پاکستان کی درآمدات پر بہت بڑا بوجھ پٹرول وہیکلز ہیں ،سولرائزیشن حکومت کی ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں مقامی کارساز کمپنی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ورکرز کسی بھی کمپنی کا اثاثہ ہوتے ہیں ، اس کمپنی نے بہت کم وقت میں اتنا لمبا سفر طے کر لیا ہے،جب بھی بطور مہمان خصوصی کہیں جاتا ہوں تو ڈیوٹی سمجھ کر جاتا ہوں، اس جگہ آ کر آج بہت خوشی ہوئی ہے ،یہاں آ کر جو ٹیم ورک دیکھا ہے میں بہت متاثر ہوا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ہائیبرڈ گاڑیوں پر بہت فوکس کیے ہوئے ہے ،پاکستان کی درآمدات پر بہت بڑا بوجھ پٹرول وہیکلز ہیں ، سولرائزیشن حکومت کی ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاکو ٹہ پر طلبہ کو فری الیکٹرک موٹر بائیکس دینے کا ارادہ ہے ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت ماضی میں لیپ ٹاپ بھی دے چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں کمپنی کے منتظمین سے درخواست کروں گا ایکسپورٹ پر توجہ دیں، رکشہ تو تیار ہو ہی رہا ہے ،فور وہیلرز کی تیاری بھی کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، بہت سے ایسے مسائل ہیں جن کا حل کسی کے پاس نہیں ہوتا لیکن پاکستان کہ پاس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ آنے والا وقت بہت اچھا ہے ، الیکٹرک وہیکلز کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے،ہم نیو انرجی وہیکل پر کام کر رہے ہے ، اگلے ماہ تک پالیسی انائونس کریں گے

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner