اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2024ء) اٹک پولیس نےگھر سےچوری کرنے والا ملزم گرفتار کرکے رقم اور موبائل فون برآمد کر لئے۔ محمد فرحان ولد زردا خان نے تھانہ بسال پولیس کو درخواست پیش کی کہ میری بیوی اور بیٹی بسال گاؤں میں رہائش پذیر ہیں۔
(جاری ہے)
میری بیوی اپنے گھر کو تالا لگا کر 3 دنوں سے رشتہ داروں کے گھر گئی ہوئی تھی اپنے گھر پہنچا تو دیکھا کہ مین گیٹ کو تالا نہ لگا ہوا تھا اور رہائشی کمرے کا کنڈا ٹوٹا ہوا تھا جبکہ بکس سے تقریباَ 2 لاکھ روپے غائب تھے۔
تھانہ بسال پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے شہری کے گھر سے چوری کرنے والے ملزم مزاج علی ولد محمد آمین سکنہ بسال تحصیل جنڈ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس کا ریمانڈ جسمانی لے کر چوری شدہ رقم اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔\378متعلقہ عنوان :