پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پا رہے ہیں جن کے ثمرات آئندہ آنے والے دنوں میں دکھائی دیں گی؛ تقریب سے خطاب
ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2024ء) پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں، ہر مشکل وقت میں پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، چین کے چیمبر آف کامرس کے قیام سے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
(جاری ہے)
چائنہ چیمبر آف کامرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی چیمبر آف کامرس کا قیام دوطرفہ تجارت کے فروغ اور دونوں ممالک کے کاروباری برادریوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا موقع ملے گا، پاکستان میں شنگھائی تعاون کی تنظیم کا سربراہ اجلاس ہونے جا رہا ہے اور چینی وزیراعظم اس اہم سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
چینی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم محمد شہبازشریف کے حالیہ دورہ چین کے بعد سی پیک کی ترقی اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہونے جارہا ہے، دونوں ملکوں کی قیادت پاک چین دوستی کو مزید گہرا کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پا رہے ہیں جن کے ثمرات آئندہ آنے والے دنوں میں دکھائی دیں گے۔متعلقہ عنوان :