سندھ میں سکولوں کی تعطیلات میں کیوں اضافہ کیا گیا ۔۔۔؟ وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں

کراچی(خصوصی رپورٹ) سندھ میں سکولوں کی تعطیلات میں کیوں اضافہ کیا گیا ۔۔۔؟ وجوہات جان کر آپ حیران رہ جائیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں درسی کتابوں کی اشاعت ایک مسئلہ بن چکی ہے اور صوبائی محکمہ تعلیم اس حوالے سے مکمل بے بس ہوچکا ہے جبکہ درسی کتب کا بجٹ 2 ارب روپے سے 6 ارب روپے پہنچ چکا ہے۔ 

"جنگ " کے مطابق درسی کتب میں غیر معمولی تاخیر کے باعث محکمہ تعلیم نے نگران حکومت کے دور میں تعلیمی سیشن میں2ماہ کی تاخیر کی، پہلے تعلیمی سیشن یکم اپریل کو شروع ہونا تھاجسے نگراں حکومت نے بڑھا کر یکم اگست کردیا تھا اب موجودہ صوبائی حکومت نے 23جولائی کو بھی کتابوں کی مکمل اشاعت نہ ہونے اور اضلاع کو درسی کتب کی تقسیم کے حوالے سے تقسیم کا شیڈول موصول نہ ہونے کے باعث تعلیم سال یکم اگست سے بڑھا کر 15 اگست کردیا ہے جبکہ حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن میں بظاہر شدید گرمی یا ہیٹ ویوو اور مون سون کا جواز پیش کیا گیا ہے تاہم اس طرح سندھ کے طلبہ کے قیمتی اڑھائی ماہ ضائع ہوگئے ہیں۔

 اس کے علاوہ صوبائی حکومت کے اس فیصلے سے وہ نجی سکولز بھی متاثر ہوں گے جہاں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا نصاب نہیں پڑھایا جاتا، ان میں اے اور اولیول کے کیمبرج اور دیگر سکول بھی شامل ہیں۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - تعلیم اور صحت Header Banner