اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2024ء) چینی کمپنیوں کی طرف سے پاکستان میں توانائی شعبہ میں کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی گئی ۔ رپورٹ میں چینی کمپنیوں کی طرف سے پاکستان میں بجلی کے شعبے کو نئی جہت دینے اور پاکستان میں چینی کمپنیوں کے بزنس کلائمیٹ انڈیکس کو کامیابی کی کہانیوں کے طور پر پیش کیا گیا۔۔
(جاری ہے)
افتتاحی تقریب کا اہتمام چائنا چیمبر آف کامرس ان پاکستان (سی پی کے) نے کیا ۔
تقریب میں شرکت کرنے والوں میں پاکستان میں تھری گورجز سائوتھ ایشیا انویسٹمنٹ کمپنی کے وائس جنرل منیجر لیو یانگ گینگ بھی شامل تھے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شرکا نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں چینی کمپنیوں کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔متعلقہ عنوان :