کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2024ء) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا،سات گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری اور متعدد گاڑیوں پر جرمانے عائد کئے گئے۔
(جاری ہے)
کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان کے احکامات کی روشنی میں ریجنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ نصیر آباد نور احمد ڈومکی کی نگرانی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں پر لگے ہوئے غیر قانونی جنگلے بھی اتارے جا رہے ہیں جبکہ مسافروں سے اضافی کرایہ بٹورنے والوں کو بھی سخت تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اس عمل سے اجتناب کریں ،ناجائز کرایہ وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے ۔
متعلقہ عنوان :