تاجربرادری شنگھائی تعاون کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والے تمام ممالک کے سربراہان کو خوش آمدید کہتی ہے،خالد چیمہ

پیر 14 اکتوبر 2024 14:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2024ء) آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ)کے چیئر مین چوہدری خالد محمود چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کی تاجر برادری شنگھائی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی شنگھائی تعاون کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آنے والے تمام ممالک کے سربراہان کو خوش آمدید کہتی ہے۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ بعد اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کا سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے جوپاکستانی عوام کیلئے آئندہ خوشحالی کی علامت ہے لہٰذا تاجر برادری شنگھائی تعاون کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتی اور حکومت وانتظامیہ سے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی تاجر برادری اور عوام شنگھائی تعاون کانفرنس کے انعقاد کے دوران سڑکوں پر لگے روٹس کے دوران ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں سے مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انشا اللہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اسلام آباد اجلاس کامیاب ہوگا اور اس میں پاکستانی عوام کے لئے خوشخبریاں بھی ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner