بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری

بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت بیرون ملک روزگار فراہم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سے قطرشاہی فیملی کے رکن شیخ طلال خلیفہ کے اے التھانی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی تعاون ،دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلٰی بلوچستان نے قطر شاہی وفد کو چیف منسٹر یوتھ اسکلزڈیولپمنٹ پروگرام سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 30 ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں کی تربیت دیکر قطر ودیگر ممالک میں بھجوائیں گے۔

سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی باربڑی تعدادمیں نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار فراہم کیا جارہا ہے، نوجوان باعزت روزگار کیساتھ زر مبادلہ بھی پاکستان بھجوائیں گے، اس پروگرام سےمعاشی استحکام اور غربت میں کمی آئےگی۔

اس موقع پر شیخ خلیفہ کے اے التھانی نے کہا کہ کوئٹہ، چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام خوش آئند ہے ، پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کوقطر میں روزگار فراہم کریں گے۔

install suchtv android app on google app store

اس پر پڑھیں پاکستان Header Banner