ایس سی او اجلاس کے دوران اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی، وزارت داخلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران اسلام آباد میں احتجاج یا لاک ڈاؤن کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت داخلہ نے ایس سی او اجلاس کے دوران ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سیکیورٹی سے متعلق احکامات دے دیے۔

وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس کو وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کے حوالے سے مراسلہ لکھا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کسی غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے، ایس سی او اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاؤن نہیں ہوسکتا۔

وزارت داخلہ نے مراسلے میں مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج یا لاک ڈاؤن کو روکنے کے احکامات جاری کیے۔

وزارت داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایس سی او اجلاس کے دوران فول پروف سیکیورٹی کےلیے ہر ممکن اقدامات کرے۔
 

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner