فلم انڈسٹری کی نامور پروڈیوسر عمارہ حکمت اور نامور ہدایتکار بلال لاشاری کی سپر ہٹ فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی شاندار نمائش کے دو سال مکمل ہوگئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2024ء) فلم انڈسٹری کی نامور پروڈیوسر عمارہ حکمت اور نامور ہدایتکار بلال لاشاری کی سپر ہٹ فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی شاندار نمائش کے دو سال مکمل ہوگئے کامیاب فلم کے 2سال مکمل ہونے پر فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت اور فلم ڈائریکٹر بلال لاشاری کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے انہوں نے اس کامیابی کو فلم شائقین کے نام کر رکھا ہے جبکہ اس حوالے سے شوبز حلقوں اور فلمی شخصیات کی جانب سے دی لیجنڈ اف مولاجٹ کی ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ ساز پاکستان سمیت دنیا بھر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی سپر ہٹ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو 2 برس قبل 13 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی بلاک بسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کو دو سال مکمل ہوگے فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری نے حال ہی میں بالی ووڈ فلم فیسٹیول ناروے میں 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کیلئے 'بہترین فلم ساز' کا ایوارڈ جیتا تھا اور انہیں ان کی خدمات پر پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کیا گیادی لیجنٹ آف مولا جٹ 2022 میں برصغیر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی، فلم نے ریلیز کے چوتھے ہفتے میں دنیا بھر میں اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پنجابی فلم کے ریکارڈ توڑ ڈالے اس سے پہلے یہ فلم کئی دوسرے ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوچکی ہے اور اس کے نام بہت سے ٹائٹل ہیں جن میں سب سے زیادہ کمانے والی پاکستانی فلم کیلئے برطانیہ ، روس میں ریلیز ہونے کے بعد دنیا بھر میں پندرہ لاکھ سے زائد امریکی ڈالر ز کا بزنس کرچکی ہے دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، مرزا گوہر رشید، علی عظمت، صائمہ بلوچ اور فارس شفیع کے ساتھ شفقت چیمہ، نیئر اعجاز، ریشم، بابر علی اور راحیلہ آغا سمیت

اس پر پڑھیں فن و فنکار Header Banner