ڈی جی ایل ڈی اے سے آباد نارتھ ریجن کے نو منتخب عہدیداران کی ملاقات

پیر 14 اکتوبر 2024 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2024ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے پیر کے روزچیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈز اینڈ ڈویلپرز نارتھ ریجن شیخ محمد نبیل کی صدارت میں نو منتخب عہدیدران نے ملاقات کی۔ملاقات میں آباد ممبران نے قوانین میں بہتری بارے اپنی تجاویز پیش کیں۔آباد ممبران نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کی ڈویلپمنٹ میں پرائیویٹ سیکٹر کا انتہائی اہم کردار ہے۔ایل ڈی اے کے ساتھ مل کر شہر کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔قوانین پر عملدرآمد کرانے کے لیے ایل ڈی اے اور دیگر اداروں سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ممبران نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکسز میں اضافے سے پراپرٹی بزنس پر منفی اثر آیا ہے۔ممبران نے ہاوسنگ سوسائٹی کی اپرول کے پراسس کو آسان بنانے بارے اپنی تجاویز پیش کیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے میں جاری آئی ٹی بیسڈ ریفارمز بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آباد ممبران کی تجاویز کی روشنی میں قوانین میں بہتری لائی جائے گی۔شہریوں سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے ٹھوس میکانزم بنایا جائے گا۔ملاقات میں چیئرمین آباد شیخ محمد نبیل، سابق چیئرمین سلطان گوہر اعجاز، عرفان الہی، عثمان انور،سردار عادل عمر، سعد نذیر چوہان، نذیر احمد چوہان، وحید احمد بٹ،خالد محمود شیخ اور کامران شجاع شامل تھے۔اجلاس میں ایل ڈی اے افسران چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ فیصل قریشی، چیف ٹاون پلانر ٹو اظہر علی، چیف ٹاون پلانر ون اسدالزمان، ڈائریکٹر ماسٹر پلاننگ محمد نفیس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں تمام خبریں Header Banner