گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2024ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہورکے وفد نے ریجنل پولیس آ فس گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔دفتر پہنچنے پرپولیس افسران نے استقبال کیا،بعد ازاں آ ر پی او نے شرکا وفد کوگوجرانوالہ ریجن ،گجرات، سیالکوٹ ، منڈی بہائوالدین ، حافظ آباد اورنارووال کی ورکنگ بارے تفصیل سے بریف کیا۔انہیں بتایا گیاکہ پولیس امن وامان قائم رکھنے اورکرائم کی صورتحال کنٹرول کرنےکیلئےجدید ٹیکنالوجی سےاستفادہ کررہی ہے سروس ڈیلوری کومزیدبہتربنانےکیلئے گوجرانوالہ ریجن پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے مربوط سسٹم بنایا گیا ہے، جس کے خاطر خواہ نتائج بھی سامنےآ رہےہیں۔ جس کی وجہ سے چوری، ڈکیتی،رابری میں ملوث درجنوں گینگز بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
آرپی او نے وفد میں شامل افسران کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے مطابق پنجاب پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کیلئے شب وروز مصروف عمل ہے ۔مزیدبرآں آرپی اوطیب حفیظ چیمہ نے وفد کے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے شروع کئے گئے پراجیکٹس جیسا کہ فرنٹ ڈیسک،پولیس خدمت مراکز،کریمنل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم، 1787 کمپلیٹ مینجمنٹ سسٹم اور سیف سٹی اتھارٹی سمیت دیگر پراجیکٹس سے جہاں پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے وہیںگوجرانوالہ کی پولیس فورسز نے بھی پنجاب پولیس سے ان جدید سافٹ وئیرز کو اپنے سسٹم کا حصہ بنایا ہے۔
آخر میں آ ر پی او نے شرکا وفد کے کوگوجرانوالہ ریجن پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔\378متعلقہ عنوان :