تحریک انصاف کا 15 اکتوبر کا احتجاج موخر کرنے کا اعلان ... پی ٹی آئی نے بانی عمران خان کے طبی معائنہ سے متعلق حکومت کی پیش کش قبول کر لی، احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ سیاسی کمیٹی ... مزید

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر 2023ء ) تحریک انصاف کا 15 اکتوبر کا احتجاج موخر کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف کے اسلام آباد میں منگل کو شیڈول احتجاج کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے ایس سی او کانفرنس کے باعث اسلام آباد میں 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے لی گئی۔ پی ٹی آئی نے بانی عمران خان کے طبی معائنہ سے متعلق حکومت کی پیش کش قبول کر لی، احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ سیاسی کمیٹی نے کیا۔ جبکہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کا احتجاج مؤخر کرانے کیلئے عمران خان سے ان کے ذاتی ڈاکٹر کی ملاقات کرانے کی شرط مان لی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی عمران خان سے ملاقات میں ان کا معائنہ کریں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی قیادت کو حکومتی فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا معائنہ کریں گے۔ یاد رہے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے اے آئی وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ انسانی بنیادوں پر ملاقات کرادی جائے گی، ہم نے درخواست کی ہے کہ ڈاکٹر سے ملاقات کرادی جائے، عمران خان کے ساتھ ہمیشہ امتیازی سلوک ہوا ہے، جیل میں جو باقی لوگ قید ہیں وہ عمران خان نہیں ہیں، ان کے ساتھ عوام کی وابستگی نہیں ہے، جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عمران خان کی وجہ سے لگائی گئی ہے ۔ اسلام آباد میں کل احتجاج کرنا یا نہیں فیصلہ سیاسی اور کورکمیٹی کرے گی، اس حوالے سے آج ہماری کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا۔ اسی طرح مرکزی رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہماری درخواست کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ پارٹی لیڈرشپ اور ورکرز کو بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خدشات ہیں، خط کے ذریعے کسی بھی پارٹی ممبر سے ملاقات کرانے کی درخواست کی۔ ہمیں بتایا گیا تھا کہ ملاقات کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ہماری گزارش ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات یقینی بنائی جائے۔ دوسری جانب  ایس سی او اجلاس کے حوالے سے وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اور آئی جی پولیس کو مراسلہ لکھا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے مراسلے میں ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری کردیئے۔مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کسی غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔ایس سی او کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاؤن نہیں ہوسکتا۔ضلعی انتظامیہ فول پروف سکیورٹی کے ہرممکن اقدامات کرے۔

اس پر پڑھیں تمام خبریں Header Banner