لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2024ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (ایل سی ڈبلیو یو)میں طالبات کو مبینہ طور پر ہراساں کئے جانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔
(جاری ہے)
گورنرپنجاب نے یونیورسٹی کے باہر طالبات کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف احتجاج سے متعلق خبر کا نوٹس لیتے ہوئےوائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔
گورنر پنجاب نے صوبائی دارالحکومت کے معروف نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سیکرٹری پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (پی ایچ ای ڈی) کو واقعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گھناؤنے فعل میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔متعلقہ عنوان :