پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ترجمان پی سی بی

پیر 14 اکتوبر 2024 20:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک،انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ میچ ملتان منتقل کرنے سے متعلق گردش کردہ خبر کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

ترجمان پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،تیسرا ٹیسٹ میچ ملتان منتقل کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں،پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

اس پر پڑھیں کھیلو ں کی خبریں Header Banner