ٹیسٹ کرکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، ایک ہفتے میں جواب طلب، فخر نے بابر کو اگلے 2 ٹیسٹ میں ٹیم کاحصہ نہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا تھا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اکتوبر 2024ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کو شوکاز جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن پالیسی پر سوشل میڈیا پر تنقید کی وجہ سے فخر زمان کو نوٹس جاری کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ فخر زمان کا یہ عمل نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
(جاری ہے)
خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوا تو پی سی بی نے بابر اعظم آرام دینے کیلئے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا۔ اس پر 34 سالہ فخر زمان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ ایکس پر بابر اعظم کو باہر کرنے پر تنقید کی اور اس فیصلے کو منفی پیغام دیے جانے کا فیصلہ قرار دیا۔