یوتھ فیسٹیول کا انعقاد  خوش آئند،ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہنے چاہئیں۔طلباء کا اظہارخیال

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت نوجوانوں اور طالب علموں میں مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔لاہور یوتھ فیسٹول کا انعقاد ایک خوش آئند قدم ہے اور ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہنے چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات نے اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں لاہور یوتھ فیسٹول کی آگاہی مہم کے سلسلے میں جاری لوگو اور فلوٹ کی رونمائی کے موقع پر کیا۔

لاہور یوتھ فیسٹول کے لوگو اور فلوٹ نے لمز، لاہور گیریزن یونیورسٹی اور لاہور سکول آف اکنامکس کا وزٹ کیاجہاں طلباء کو لاہور یوتھ فیسٹیول میں ہونے والے مقابلوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیاگیا۔طلباء نے لاہور یوتھ فیسٹول کے انعقاد کاخیرمقدم کیا اورکہاکہ ایسے ایونٹس نوجوانوں میں صحت مند مقابلے کی رجحان کو پروان چڑھا نے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔اس موقع پرطلباء کی بڑی تعداد نے فیسٹیول میں بھرپور شرکت کے عزم کااظہار کیا۔لوگو ٹور17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔لاہوریوتھ فیسٹول کافلوٹ مجموعی طور پر 25 تعلیمی اداروں کا دورہ کرے گا۔

واضح رہے کہ 7 نومبر سے 9 نومبر تک منعقد ہونے والا لاہور یوتھ فیسٹول مختلف ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر مشتمل ہوگا۔ سٹینڈ اپ کامیڈی، بیٹ باکسنگ اور آرٹ و ٹیکنالوجی کی نمائش کے علاوہ میراتھن دوڑ، سائیکلنگ، جمناسٹک سمیت دیگر مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - تعلیم اور صحت Header Banner