بالی ووڈ سٹارز نے آننت امبانی کی شادی میں کتنی مالیت کے تحائف دیئے؟تفصیلات جانیے

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا ءکے امیر ترین بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی پر بالی ووڈ سٹارز کی جانب سے دیئے گئے مہنگے ترین تحائف کی فہرست سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے بِگ بی امیتابھ بچن کے خاندان نے آننت اور رادھیکا کو شادی کے تحفے میں ایک زمرد کا ہار دیا ہے جس کی مالیت بھارتی 30 کروڑ روپے ہے، میگا سٹار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے جوڑے کو فرانس میں 40 کروڑ روپے کی مالیت کا اپارٹمنٹ تحفے میں دیا ہے، دبنگ سٹار سلمان خان نے اپنے شوق کے مطابق آننت امبانی اور رادھیکا کو تحفے میں سپورٹس بائیک دی جس کی قیمت بھارتی 15 کروڑ روپے ہے۔عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے نئی نویلی جوڑی کو 9 کروڑ روپے کی مالیت کی مرسڈیز کار بطورِ تحفہ دی جبکہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے سونے کی چین دی جس کی قیمت 19لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے آننت اور رادھیکا کو 20 کروڑ کی مالیت کی رولز رائس تحفے میں دی جبکہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے جوڑے کو اپنے ہاتھ سے بنائی گئی 25 لاکھ روپے کی مالیت کی ایک شال تحفے میں دی، اسی طرح اکشے کمار نے آننت اور رادھیکا کو سونے کا قلم تحفے میں دیا جس کی قیمت بھارتی 60 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔

اس پر پڑھیں ڈیلی پاکستان - انٹرٹینمنٹ Header Banner