راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کو ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر واپس روانہ ہوگئے۔
وہ کافی وقت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر ملاقات کےلیے منتظر رہے۔جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو بتایا کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کو طبی معائنے کی اجازت ہے۔
گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرانے کی درخواست کی تھی۔
اس پر انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی خیریت سے ہیں اور آج ان کا طبی معائنہ بھی کرایا جائے گا۔ اس یقین دہانی کے بعد ہی سیاسی کمیٹی نے احتجاج کی کال واپس لینے کا متفقہ فیصلہ کیا تھا۔