سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2024ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر پوٹھوہار آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ اینڈ ایڈووکیسی (پودہ) قیصرہ اسماعیل نے کہاہے کہ زراعت کے شعبے سے سے منسلک خواتین کو مردوں کے برابر کسان تسلیم کیا تاکہ وہ بھی سرکاری زرعی سکیموں اور دیگر سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔بچیوں کی تعلیم میٹرک تک فری ہے اس کو بڑھا کر ایف اے تک کیا جائے۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین ملکی آبای کے نصف سے بھی زائد ہیں جبکہ پاکستانی خواتین ملکی ترقی میں بھر پور طریقے سے اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین صلاھیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں خواتین ہنر مندوں کو آسان قرض کی فراہمی اور آن لائن بزنس کی تربیت بھی دی جائے۔۔15 اکتوبر انٹر نیشنل دیہی خواتین کے دن کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہیے تاکہ پاکستان کے عوام کو دیہات کی کی خواتین کے کام، مسائل او رملکی ترقی میں ان کی اہمیت کا اندازہ ہوسکے۔متعلقہ عنوان :