فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2024ء) فیصل آباد میں بیت المال کے زیر اہتمام خصوصی افراد میں ہمت کارڈ ز کی تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
اس سلسلہ میں بیت المال فیصل آباد کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں بیت المال فیصل آباد کے چیئرمین اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے 80 خصوصی افراد میں ہمت کارڈز تقسیم کئے جن کے ذریعے کارڈز کے حامل افراد سہ ماہی اقساط میں 10500روپے کا وظیفہ حاصل کر سکیں گے۔
بیت المال کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پریہ سکیم شروع کی گئی ہے تاکہ معاشرہ کے مذکورہ کمزور طبقہ کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں مجموعی طور پر60ہزارخصوصی افراد اس سکیم سے مستفید ہوں گے جبکہ اس سکیم کے پہلے مرحلہ میں 35ہزار افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کئے جارہے ہیں جبکہ باقی 25ہزار افراد کو دوسرے مرحلہ میں کارڈزفراہم کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :