بچانےجیسی ابتدائی طبی امداد کی مہارتوں کا مقابلہ
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2024ء) ریسکیو 1122 کے ضلعی دفتر یونیورسٹی روڈ پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے درمیان زندگی بچانے، سی پی ار اور بلیڈنگ کنٹرول جیسی ابتدائی طبی امداد کی مہارتوں کا ایک مقابلہ ہوا ۔مقابلے میں تحصیل سرگودھا سے الائیڈ سکول کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
(جاری ہے)
اس کے بعد ضلعی لیول پر مختلف قسم کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے درمیان مقابلہ جات ہوں گے ۔ ضلع لیول پر جیتنے والی ٹیم پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کی اکیڈمی لاہور میں پاکستان لیول پر مقابلے میں شمولیت اختیار کرے گی ۔ پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرمظہر شاہ نے خصوصی سرٹیفیکیٹ اور انعامات سے بھی نوازا۔
متعلقہ عنوان :