بھرپور اقدامات کر رہی ہے،ڈپٹی کمشنر بہاولپور
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2024ء) پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ بہاولپور اور گورنمنٹ سیکنڈری سکول فار دی بلائنڈ بہاولپور کے اشتراک سے عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی کے موقع پر رشیدیہ آڈیٹوریم بہاولپور میں تقریب منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ سیکنڈری سکول فار دی بلائنڈ ارم اقبال،ڈائریکٹر مارکیٹنگ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلمان طارق بخاری،پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ بہاولپور کے ارکان متعلقہ محکموں کے افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور سپیشل افراد موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر فرحان فاروق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل افراد معاشرہ کا اہم حصہ ہیں،حکومت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد سفید چھڑی کا ضروراستعمال کریں۔انہوں نے عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی کے موقع پر منعقدہ تقریب کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور اس موقع پر بصارت سے محروم بچوں کی جانب سے خوبصورت انداز میں لوک گیت اور ملی نغمے پیش کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔
تقریب سے صدر پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ محمد ارشد، سابق ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی، نائب صدر پاکستان ایسوسی ایشن آف پنجاب محمد ظفر، سیلانی آئی ٹرسٹ سے جنید کپاڈیہ اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے یوم تحفظ سفید چھڑی کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا۔مقررین نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کی فلاح و بہبود کے کاموں کے لیے معاشرہ کے تمام افراد اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے سفید چھڑیاں، گھڑیاں اور فریم تقسیم کیے۔متعلقہ عنوان :