کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2024ء) بلو چستان ہائی کو رٹ نے امپورٹ اور ایکسپورٹ کے ما ل سے لدی گاڑیوں کو روکے جا نے سے متعلق دائر درخواست کی سما عت کے دوران پیش نہ ہونے پر ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات
(جاری ہے)
جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے گزشتہ روز آل پاکستان ڈرائی فروٹس امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست کی سما عت کی، دوران سماعت ججز نے ریمارکس دئیے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ اجتما عی طو ر پر سب بلوچستان کے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے پرمتفق ہیں لیکن نگرانی اور رابطہ کے فقدان کی وجہ سے ایسے مسائل پیدا ہوئے ہیں،عدالت نےمتعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتے کے اندردرخواست گزار امپورٹرز اور ایکسپورٹرز اور رکن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلو چستان کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے اس کی پیش رفت رپورٹ اگلی سما عت پر عدالت میں پیش کریں۔
بعدازاں عدالت نے سماعت 31اکتوبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :