جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام پنک پولو کپ شروع ہوگیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام پنک پولو کپ 2024ء کلب میں شروع ہوگیا۔ پہلے روز دو اہم میچز کھیلے گئے جن میں گارڈ گروپ /ذکی فارمز اور ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔ سیکرٹری میجر علی تیمور اور دیگر بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں گارڈ گروپ /ذکی فارمز کی ٹیم نے نائن پولو کی ٹیم کو 12-5.5 سے ہرا دیا۔ گارڈ گروپ /ذکی فارمز کی طرف سے احمد بلال ریاض نے  چار، شاہ قبلائی عالم اور تیمور علی ملک نے تین تین جبکہ صوفیہ دین علی خان نے دو گول سکور کیے۔ نائن پولو کی طرف سے میجر عادل راؤ نے دو،ولید لودھی اور منہم فیصل نے ایک ایک گول سکورکیا جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے شیخو سٹیل کی ٹیم کو 12-5.5 سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے چھ خوبصورت گول سکور کیے جبکہ دیگر میں میر حذیفہ احمد نے پانچ گول اور میر شعیب احمد نے ایک گول سکور کیا۔ شیخو سٹیل کی طرف سے آغا موسی علی خان نے تین، عثمان عزیز انور اور فاروق امین صوفی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ واضح رہے کہ ہر ٹیم میں ایک خاتون کھلاڑ ی بھی شریک ہیں۔ آج بروز بدھ دومیچز کھیلے جائیں گے۔ 

پہلا میچ دوپہر اڑھائی بجے ایف جی /دین پولو کا مقابلہ نیوایج کیبل سے ہوگا جبکہ ساڑھے تین بجے ریجاس کا مقابلہ ماسٹر پینٹس سے ہوگا۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner