کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہاہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی، نان فائلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر نومبر میں کارروائی ہوگی، وزیراعظم کی ہدایت ہے ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑنا۔
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے فیڈریشن ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشی اعدادوشمار میں بہتری ہوئی ہے،دو تین سال کے مشکل ترین حالات کے بعد معاشی بہتری ہوئی،معاشی ماہرین بھی کہہ رہے ہیں شرح سود میں 2فیصد تک کمی ہو گی،شرح سود میں کمی سے بہت مدد ملی۔
راشد محمود لنگڑیال نے کہاکہ کارپوریٹ ٹیکس ریٹ25فیصد سے زائد نہیں ہونا چاہئے،95فیصد لوگ غریب ہیں لیکن سیلز ٹیکس مد میں کافی ٹیکس ادا کرتے ہیں،ملک میں پیسہ 5فیصد کے پاس ہے اس لئے ان ہی پر ٹیکس عائد کیاجاتا ہے،5فیصد امیر لوگوں میں سے بھی متعدد ٹیکس نہیں دیتے ،پاکستان میں 90فیصد لوگ ٹیکس نہیں دیتے ،ٹیکس اکٹھاکرکے قرض کے سود کی ادائیگی کی جارہی ہے جو درست نہیں،فراڈ، سیلز ٹیکس چوری میں ملوث افراد کو پکڑنا ہے۔