کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے میاواکی جنگل کے پاس ... 300 پھلدار پودوں کا باغ لگوا دیا

300 پھلدار پودوں کا باغ لگوا دیا

بدھ 16 اکتوبر 2024 23:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2024ء) کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے میاواکی جنگل کے پاس 300 پھلدار پودوں کا باغ لگوا دیا۔  معروف سماجی کارکن اظہر بلوچ کے تعاون سے 300 درخت لگائے گئے جبکہ ایس او ایس کے بچے بچیوں نے بھی پودے لگائے۔سول سوسائٹی نے کمشنر مریم خان کو شہر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری پر خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر مریم خان نے کہا کہ شہر میں جنگلات آکسیجن پاکٹس کا کام دیں گے،پی ایچ اے کو میاواکی جنگل بنانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے، میاواکی جنگل میں لوکل اجناس کے تیار درخت اور پھلداد درخت لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے اہم مقامات پر پھلدار باغ بنانے کا مقصد ہر شخص کو پھلوں کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف نے کہا کہ میاواکی جنگل شہر کیلئے پھیپھڑوں کا کام دیں گے، میاواکی جنگل سے آلودگی کیساتھ درجہ حرارت کم کرنے میں مدد ملے گی۔اظہر بلوچ نے کہا کہ ہر فرد اپنے حصے کا درخت لگا کر حکومت کا ساتھ دے،پودے لگا کر نسل نو کو صاف ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر متعلقہ افسران  اور سول سوسائٹی کے افراد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner