ٹیسٹ رینکنگ،بابر اعظم تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے

 دبئی(نیٹ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان بلے باز بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ کے دوسرے نمبر پر ہیں۔ انگلش بلے باز ہیری بروک چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔ جو روٹ اگر تیسرے ٹیسٹ میں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہیں تو وہ پہلی پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔ٹیسٹ بولرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوئی۔

بھارت کے اسپنر روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نویں نمبر پر موجود ہیں۔آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner