جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات پر اتفاق رائے حاصل کرلیا ہے۔
لاہور میں آئینی ترمیم پر ملک کی سینئر ترین قیادت کی مشاورت کے بعد مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالتی اصلاحات پر ہمارے مسودے پر اتفاق کر لیا تو بسم اللّٰہ، ورنہ حکومتی مسودہ پہلے بھی مسترد کر چکے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا کے شکر گزار ہیں کہ کل کی تفصیلی میٹنگ کے بعد پی پی اور جے یو آئی کے درمیان آئینی ترمیم پر جوڈیشل ریفارم پر جو اتفاق رائے پیدا ہوا، آج لاہور میں وہ اتفاق رائے تین جماعتوں کے درمیان ہے۔