خوراک کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی جانب سے خوراک کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینارکاانعقادکیاگیا۔ گورنمنٹ اسلامیہ ہا ئی سکول میں منعقدہ سیمینار میں 200 سے زائد طلبا نے شرکت کی ۔ سیمینار کروانے کا مقصد طلباء کو غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ غیر معیاری خوراک کے استعمال سے پیدا ہونے والے منفی اثرات کے حوالے سے آگاہی دینا تھی۔
(جاری ہے)
اس موقع پر غیر معیاری خوراک سے بچانے، محفوظ خوراک کی فراہمی اور خوراک کے ضیاع کو روکنے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔طلبا اور اساتذہ کی جانب سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہا گیا اور مستقبل میں بھی مزید آگاہی سیمینار کروانے کی تجویز پیش کی گئی۔ خوراک کے معیار میں بہتری لانے کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل ہے۔ خوراک سے وابستہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن نمبر 1223 پر اطلاع کر کے ذمہ دار شہری کا کردار ادا کریں۔\378متعلقہ عنوان :