سندھ انفیکشن ڈزیزز اسپتال کے طبی عملے کو خناق کی ویکسین کا بوسٹر لگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی کے مطابق کچھ عرصے قبل اسپتال کا ایک فرد خناق سے متاثر ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ بالغ افراد بھی خناق کی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔
سندھ انفیکشن ڈزیزز اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طبی عملے کے 50 فیصد افراد خناق کا بوسٹر لگواچکے ہیں۔