اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد شعیب شاہین کو قائم مقام سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا۔
سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے شعیب شاہین کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رﺅف حسن کو مرکزی سیکرٹریٹ سے گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت وہ زیرحراست ہیں۔