پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے آئین میں ترمیم کے خلاف جمعہ کے روز کو ملک گیراحتجاج کااعلان کیا ہے ۔ 

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے آئینی ترمیم کے حکومتی منصوبے کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کیا گیا ہے، ساتھ ہی آئین میں ترمیم کے خلاف جمعتہ المبارک کو ملک گیر سطح پر شدید احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے ۔سیاسی کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عمران خان کے بنیادی حقوق کی اور ان تک اہلِ خانہ، وکلاء اور تحریکی قائدین کی رسائی کی فوری بحالی کی جائے ۔سیاسی کمیٹی کی جانب سے تمام ریجنل اور مقامی تنظیمات کو ضلعی ہیڈکوارٹرز پر نمازِ جمعہ کے بعد بھرپور مگر پرامن احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے، ساتھ ہی آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والے تمام طبقات کو پرامن احتجاج میں شرکت کی اپیل بھی کی گئی ہے ۔ 

اس پر پڑھیں پاکستانی سیاست Header Banner