لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا انفلوئنسر اور سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغواء پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا گرفتار ملزمہ آمنہ عروج پروفیشنل مجرمہ نہیں ہے اور اگر وہ پیشہ ور ہوتی تو خلیل الرحمان زندہ نہیں بچتے۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ جو غلط ہوا اس کی مذمت کرنی چاہئے لیکن اس معاملے میں خلیل الرحمان قمر کی بھی غلطی ہے جس کی وجہ سے ان کے ساتھ یہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمہ پر سارا ملبہ ڈالنا درست نہیں ہے، جرم چاہے مرد نے کیا ہو یا عورت نے دونوں کو برابر سزا ملنی چاہئے۔