اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہماری بات چیت جاری ہےجلدکسی نتیجےپرپہنچ جائیں گے، مولاناسےملاقات میں ہم ایک اتفاق رائےپرپہنچ چکےہیں، کمیٹی نے وہی ڈرافٹ منظور کیا جس پر مولانا کے ساتھ ہمارا اتفاق رائے ہوا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج مولانافضل الرحمان سے طویل گفتگو ہوئی، ہمارے ساتھ آج ایک اورڈرافت شیئرکیاگیا، ہماری میٹنگ جاری تھی کہ خبرآئی کمیٹی نےمنظوری دےدی، کمیٹی نےوہی ڈرافٹ منظورکیاجس پرمولاناکےساتھ ہمارا اتفاق رائےہوا کل اس نتیجے پر پہنچ چکے تھے کہ اتفاق رائےہو جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ آج مجوزہ آئینی ترمیم کاچوتھا مسودہ ملا، ہماری بات چیت جاری ہےجلد کسی نتیجےپرپہنچ جائیں گے۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بلاول بھٹوسےملاقات ہوئی لیکن مسودے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آگے بڑھیں گے، 2ہفتے سے زائد وقت گزر گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، آج درخواست دیں گےکل بانی پی ٹی آئی سےملاقات کریں گے۔