اسماعیل ڈاہری کے الزامات بے بنیاد ہیں، 17 سال بعد ایسی باتیں سمجھ سے باہر ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کچھ دن پہلے ایئر پورٹ پر چائنیز پر دہشتگردوں کا حملہ ہوا تو ہم نے 4 سے 5 دن علاقے کو بند رکھا تاکہ تمام ثبوتوں کو جمع کیا جائے۔ 18 اکتوبر اور 27 دسمبر 2007ء کے واقعات کی مکمل تحقیقات ہونے تک دونوں علاقوں کو تحویل میں لینا چاہئیے تھا۔