ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کےمشہور شاعر اور سکرین رائٹر جاوید اختر کا کہنا ہے کہ آج کل ہیئر سٹائلسٹ کم از کم 75,000 روپے روزانہ لیتے ہیں۔ اگر ہمیں پہلے معلوم ہوتا تو ہم بھی ہیئرسٹائلسٹ بن جاتے۔
ایک انٹرویوکے دوران جاوید اختر نے بتایا کہ آج کل سیلیبریٹیز کے ساتھ ان کی ٹیم کے ارکان کی تعداد میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے، جس سے پروڈکشن کے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلیبریٹیز اب 3 وینز ساتھ لاتی ہیں: ایک ورزش کے لیے، ایک کھانا پکانے کے لیے اور ایک میں بیٹھ کر کھانا کھاتی ہیں۔
انٹرویو میں اپنے بچوں زویا اختر اور فرحان اختر کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں جاوید اختر نے کہا کہ ان کے بچے انہیں بے جھجک تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ زویا تو مجھ سے کھل کر بات کرتی ہے، جبکہ فرحان اکثر میری لائنز کو سیدھے سیدھے رد کر دیتا ہے۔