ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اکتوبر 2024ء ) 52 سالوں سے جو کام دنیا کی کوئی کرکٹ ٹیم نہ کر پائی، وہ پاکستان نے کر دکھایا، ملتان میں انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ملتان میں انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 1972 کے بعد دنیا کی واحد ٹیم ہے جو کسی ٹیسٹ میچ میں حریف ٹیم کی تمام 20 وکٹیں اسپنرز کے ذریعے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ انگلینڈ کے دونوں اننگز میں تمام 20 وکٹیں نعمان علی اور ساجد علی نے حاصل کیں۔ واضح رہے کہ ملتان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
(جاری ہے)
ملتان کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز دو وکٹ کے نقصان پر 36 رنز سے کیا لیکن ساجد خان نے ایک رن کے اضافے پر ہی اولی پوپ کو پویلین کی راہ دکھا دی جبکہ 18 کے انفرادی اسکور پر نعمان علی نے جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ نعمان علی نے 78 کے مجموعے پر ہیری بروک کو بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ نعمان علی نے 78 کے مجموعے پر ہیری بروک کو بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا جبکہ نعمان علی نے اپنا چوتھا شکار انگلش وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ کو بنایا جو 6 رن بنا کر کپتان شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انگلش کپتان بین اسٹوکس نعمان علی کے پانچویں شکار بنے جو 37 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے۔ برینڈن کیرس اور جیک لیچ کو بھی نعمان علی نے آؤٹ کیا۔ اس سے قبل تیسرے دن کھیل کے اختتامی لمحات میں پاکستان نے انگلش اوپنرز کو چلتا کیا تھا، ساجد نے پہلے ہی اوور میں بین ڈکِٹ کی قیمتی وکٹ لی تھی جبکہ زیک کرالی کو نعمان علی نے پویلین بھیجا تھا جبکہ انگلینڈ کی آخری وکٹ بھی نعمان علی کے حصے میں آئی۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں بین اسٹوکس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ برینڈن کیرس نے 27 اور اولی پوپ نے 22 رنز اسکور کیے۔ نعمان علی (11 وکٹیں) اور ساجد خان (9 وکٹیں) پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں تمام 20 وکٹیں لینے والے دوسری جوڑی بنے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے اس سے قبل فضل محمود اور خان محمد نے 1956ء میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ تیسرے دن کھیل کے اختتامی لمحات میں پاکستان نے انگلش اوپنرز کو چلتا کیا تھا، ساجد نے پہلے ہی اوور میں بین ڈکِٹ کی قیمتی وکٹ لی تھی جبکہ زیک کرالی کو نعمان علی نے پویلین بھیجا تھا۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 75 رنز کے خسارے کے ساتھ 291 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کا اسکواڈ کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبد اللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، کامران غلام، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان پر مشتمل ہے جب کہ انگلینڈ کا اسکواڈ کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی سمتھ، بریڈن کارس، میٹ پوسٹ، جیک لیچ اور شعیب بشیر پر مشتمل ہے۔