اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں نشر کیے جانے والے اپنے ڈرامے ’جفا‘ کا ایک منظر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں مذکورہ سین کو شوٹ کرواتے وقت سب سے زیادہ تکلیف ہوئی۔
ماورا حسین نے ’جفا‘ کے ایک سین کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں انہیں شوہر (محب مرزا) کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ہسپتال کے بستر پر انتہائی تکلیف میں والدین کے ساتھ گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مذکورہ سین میں ماورا حسین سخت زخمی حالت میں ہسپتال کے بستر پر ہوتی ہیں، جہاں وہ والدین سے جذباتی انداز میں بات کرتے دکھائی دیتی ہیں کہ انہوں نے والدین کی بات نہ مانی اور تشدد کرنے والے شوہر کے پاس گئیں، جس وجہ سے ان کی ایسی حالت ہوئی۔
مذکورہ سین میں ماورا حسین اپنے والدین سے معافی بھی مانگتی دکھائی دیتی ہیں جب کہ منظر میں اداکارہ سمیت ان کے والدین بھی روتے نظر آتے ہیں۔
اسی سین کو شیئر کرتے ہوئے ماورا حسین نے بتایا کہ اسی منظر کو شوٹ کرواتے وقت انہیں سب سے زیادہ تکلیف ہوئی۔
اداکارہ نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان سے بار بار پوچھا جا رہا ہے کہ انہیں ’جفا‘ ڈرامے میں کون سا منظر شوٹ کرواتے وقت سب سے زیادہ تکلیف ہوئی۔
انہوں نے ہسپتال کے بستر پر اپنے منظر کی ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ انہیں اسی سین کو شوٹ کرواتے وقت سب سے زیادہ تکلیف ہوئی۔
ساتھ ہی اداکارہ نے گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا دعا کی کہ کوئی خاتون تشدد کا نشانہ نہ بنے اور کسی والدین کو اپنی بیٹی کی تکلیف کو نہ دیکھنا پڑے۔
ماورا حسین نے ’جفا‘ کے مذکورہ سین سمیت پورے ڈرامے میں بہتر منظر نگاری پر ٹیم اور ساتھی اداکاروں کی بھی تعریفیں کیں۔
اداکارہ نے خصوصی طور پر ’جفا‘ کے ہدایت کار دانش نواز کی بھی تعریفیں کیں، جنہوں ںے انہیں اپنی مرضی سے سین شوٹ کروانے کی اجازت بھی دی۔
خیال رہے کہ ’جفا‘ میں ماورا حسین کے شوہر کا کردار محب مرزا نے ادا کیا جو کہ نفسیاتی مسائل سے دوچار شخص ہوتے ہیں اور وہ اپنی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔