ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2024ء) سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان نےگیس کی چوری اور غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں اتوار کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں 06 گھریلو صارفین کے میٹرز کمپریسر کے استعمال پر منقطع کر دیئے گئے۔ 01 گھریلو صارف کا میٹر سروس لائن سے دور نصب کئے جانے پر منقطع کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
ایک اور صارف کا میٹر مقررہ مقام سے کسی دوسرے مقام پر فکس ہونے کے باعث منقطع کر دیا گیا۔ 02 غیر قانونی ایکسٹینشنز بھی ہٹا دی گئیں، جن سے ایک سے زائد گھروں کو گیس فراہم کی جا رہی تھی۔یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے مجموعی طور پر 08 میٹرز منقطع کیے اور 02 غیر قانونی ایکسٹینشنز ختم کیں۔ ان اقدامات کا مقصد گیس چوری کا خاتمہ اور گیس کی فراہمی میں بہتری لانا ہے، جس سے پریشر کی شکایات میں کمی متوقع ہے۔متعلقہ عنوان :