اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست پر وکیل حامد خان نے لارجر بنچ کی استدعا کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت جاری ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی خصوصی بنچ کاحصہ ہیں،پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان روسٹرم پر آگئے،وکیل حامد خان نے لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کیس لارجر بنچ کی تشکیل کیلئےکمیٹی کو بھیجا جائے۔