پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2024ء) پشاورکےتھانہ خزانہ پولیس نے ایس ایچ اوسراج خان کی قیادت میں کاروائیا ں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث چارملزمان کوگرفتار کرلیا۔
(جاری ہے)
کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبد الوقاص، محمد علی، نورحمان اور دلاور شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ایم فور رائفل، دو عدد پستول، ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
متعلقہ عنوان :